ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : بزنس مین کو دھمکا کر جبری وصولی کے الزام میں 2 غنڈے گرفتار

پتور : بزنس مین کو دھمکا کر جبری وصولی کے الزام میں 2 غنڈے گرفتار

Sat, 15 Jan 2022 19:21:02    S.O. News Service

پتور 15/ جنوری (ایس او نیوز) پتور دیہی پولیس کی ٹیم نے ایک بزنس مین کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور اس سے جبری وصولی کرنے کے الزام میں 2  ہسٹری شیٹرس کو گرفتار کیا  ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ اجنبی افراد ایک بزنس مین کو فون کرکے مطالبہ کیا کرتے تھے کہ جیل میں بند ایک شخص کو رہا کروانے کے لئے انہیں 13 لاکھ روپے ادا کیے جائیں ۔ اس رقم کی پہلی قسط 3,50,000 روپے دو دن کے اندر ادا کرنے کی مانگ رکھتے ہوئے  انہوں نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ یہ بات کسی کو نہ بتائی جائے ورنہ مذکورہ شخص اور اس کے گھر والوں کو قتل کردیا جائے گا ۔

 مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے جال بچھا کر بنٹوال سے قلندر شریف عرف شفیع اور منگلورو سے حسن ابّا عرف حسن عرف اچّھو عرف اچونو کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ مذکورہ شخص سے رقم وصول کر رہے تھے ۔  گرفتار ملزمین کے پاس سے 50 ہزار روپے نقد، ایک کار اورموبائل فون ضبط کیے گئے  ہیں۔

 ملزمین کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ قلندر بنٹوال ٹاون پولیس اسٹیشن اور حسن ابا کوناجے پولیس اسٹیشن میں راوڈی شیٹر کے طور پر نامزد ہیں .  اس کے علاوہ حسن ابا پر الال پولیس اسٹیشن اور کنکناڈی پولیس اسٹیشن میں ڈکیتی کا کیس بھی  درج ہے ۔


Share: